دریائے یانگسی پر شنگھائی کی پہلی ریلوے ٹرانزٹ لائن کی پٹڑی بچھانے کا کام مکمل

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں دریائے یانگسی پر پہلے ریلوے ٹرانزٹ منصوبے ’’شنگھائی میٹرو لائن 22‘‘ کی پٹڑی بچھانے کا کام منگل کو مکمل ہوگیا جو دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی میں ایک نیا قدم ہے۔
چھونگ منگ لائن نامی اس منصوبے کی تکمیل سے چھونگ منگ جزیرے اور شنگھائی کےمرکزی شہر کے درمیان فاصلہ کم ہوگا، علاقائی نقل وحمل کی سہولت مزید بہتر ہوگی اور دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ چھونگ منگ چین کا تیسرا بڑا جزیرہ ہے جو دریائے یانگسی کی لائی ہوئی مٹی سے بنا ہے۔
یہ ریلوے لائن شنگھائی کے پوڈونگ نیو ایریا میں جن جی روڈ سٹیشن سے شروع ہو کر چھونگ منگ جزیرے کے یوآن سٹیشن تک جاتی ہے۔ اس کی کل لمبائی 42 کلومیٹر سے زائد ہے اور اس کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ لائن چھانگ شنگ جزیرے کے ذریعے دریائے یانگسی کو دو بار عبور کرتی ہے اور مجموعی طور پر 8 سٹیشنوں پر مشتمل ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر