مذاکرات کا مقصداسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہے :لبنانی صدر

بیروت(نیشنل ٹائمز)لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا مقصد جنوبی علاقوں میں ہلاکتوں کو روکنا اور اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کرنا ہے ۔ عون نے کہا کہ لبنان کی فوج کو بین الاقوامی سرحدوں تک تعینات کیا جائے گا۔ حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ ان کا گروپ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی قائم کردہ “پیلی لائن” کو توڑنے کے لیے کام کرے گا۔ فضل اللہ نے کہا کہ حزب اللہ مزاحمت کے ذریعے اس لائن کو ناکام بنائے گی اور اسرائیلی فوج کی کسی بھی دفاعی یابفر لائن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زوردیا کہ نہ لبنان میں اور نہ ہی بیرون ملک کوئی حزب اللہ کو غیر مسلح کر سکے گا۔ لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان چھ ہفتے سے جاری جنگ میں کم از کم 2387 افراد ہلاک اور7602زخمی ہو چکے ہیں، ریسکیو ٹیمیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکال رہی ہیں۔ لبنان ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ عمارتوں کے ملبے تلے دفن افراد کی لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے ۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون نے پیر کو جنوبی شہر ققاعیات الجسر کے نزدیک لیتانی ندی کے علاقے کو نشانہ بنایا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی نے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔



  تازہ ترین   
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر