چین کے بڑے اداروں کی بجلی کی پیداوار میں مارچ کے دوران 1.4 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) مارچ 2026 کے دوران چین میں بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ان کمپنیوں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 802.5 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کی تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ میں پن بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 10.8 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری سے فروری کے دورانیے میں ہونے والی شرح نمو سے 4 فیصد زیادہ ہے۔
این بی ایس کےاعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ شمسی توانائی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ تھرمل بجلی کی پیداوار میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے برعکس اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جوہری توانائی اور ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں بالترتیب 11.8 فیصد اور 17.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
جنوری سے مارچ کے عرصے کے دوران ان اداروں کی مجموعی بجلی کی پیداوار تقریباً 23.8 کھرب کلو واٹ آور رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.4 فیصد زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی
جے ڈی وینس کی آج پاکستان روانگی متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا: امریکی میڈیا
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکا ایران مذاکرات: چین کی جانب سے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت
امریکی انڈو پیسفک کمانڈ نے ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے تاریخی کام کیا: نواز شریف
اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات، ریڈ زون جانے والے تمام راستے بند





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر