ترکیہ :13 سالہ طالبعلم کی سکول میں فائرنگ،9افراد ہلاک

استنبول (نیشنل ٹائمز)ترک وزیر داخلہ مصطفی چفتچی نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے وسطی شہر کہرامانمرس میں بدھ کو ایک 13 سالہ طالبعلم نے سکول میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔چھ افراد کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، جن میں تین کی حالت نازک ہے ،ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور تین طلبا شامل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ حملہ آور آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا اور اس کے والد سابق پولیس افسر ہیں۔ واقعے کے بعد سکولز میں سکیورٹی بڑھا دی گئی، یہ واقعہ دو دن میں ترکیہ میں ہونے والی دوسری سکول فائرنگ ہے ۔ منگل کو سابق طالبعلم نے سیویرک میں اپنے سابقہ ہائی سکول پر بندوق سے فائرنگ کی، جس میں16 افراد زخمی ہوئے ، بعد میں پولیس مقابلے میں طالبعلم نے خود کشی کر لی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کا فیصلہ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام
امریکی نائب صدر آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے: وائٹ ہاؤس کی تصدیق
معرکۂ حق: جب پاکستان نے بھارت کیخلاف جدید جنگ کے اصول بدل دیے
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت
سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر بمباری کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر