سنکیانگ اور برطانیہ کے شہر ایسٹ مڈلینڈز کے درمیان کارگو پرواز کا دوبارہ آغاز

ارمچی (شِنہوا) شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار خطے کے دارالحکومت ارمچی کے تیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 97 ٹن ای کامرس سامان لے کر ایک طیارے نے برطانیہ کے شہر ایسٹ مڈلینڈز کے لئے براہ راست اڑان بھری۔ اس پرواز کے ساتھ ہی دونوں مقامات کے درمیان مال بردار فضائی راستے کی بحالی ہوگئی ہے۔ پہلی بار جولائی 2025 میں شروع کئے گئے اس روٹ کو مارکیٹ آپریشنل ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کی بحالی کے بعد تیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اب 32 بین الاقوامی کارگو فضائی روٹس چلا رہا ہے جو ارمچی کو یورپ کے بڑے تجارتی شہروں اور وسطی ایشیا کے ٹرانسپورٹ مراکز سے ملاتا ہے۔ ان میں سے 5 روٹس مکمل طور پر کارگو سروسز ہیں جو براہ راست برطانیہ جاتی ہیں۔ سنکیانگ موسے انٹرنیشنل فریٹ فارورڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر تان دےیی نے کہا کہ اس فضائی روٹ کی بحالی ہمارے جیسے کاروباروں کے لئے ایک عملی فروغ ہے۔ یہ وسطی انگلستان تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے جس سے راستے میں سامان کی منتقلی کا وقت کم ہوتا ہے، کارکردگی بہتر ہوتی ہے، لاجسٹک اخراجات میں نمایاں کمی آتی ہے اور ارمچی اور یورپ کے درمیان نقل و حمل کی گنجائش کی کمی دور ہوتی ہے۔ تیان شان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کسٹمز کے نائب سربراہ لیو جنگ یی نے کہا کہ اس بحالی کا مقصد “فضائی شاہراہ ریشم” کے تحت رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ اقدام بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں اعلیٰ معیار کے پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے اور بین الاقوامی سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی قلات کے قریب کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
ایران نے قطری ثالث کے ذریعے مذاکرات کی 7 شرائط امریکا تک پہنچا دیں، محسن رضائی
مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی، عباس عراقچی
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
محسن نقوی کا دورہ تہران صرف دو طرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ
دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر