آبنائے ہرمز کو کسی بھی قسم کا خطرہ عالمی تجارت کو نقصان پہنچائے گا، ایرانی صدر کا انتباہ

تہران (شِنہوا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کے خلاف کوئی بھی خطرہ عالمی تجاررت کے لئے بڑے پیمانے پر نتائج کا حامل ہوگا۔
ان کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ یہ گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حالیہ دھمکی کے تناظر میں ہوئی جس میں انہوں نے ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں کو روکنے کے لئے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا ذکر کیا تھا۔
پزشکیان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اس سٹریٹجک آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے تسلسل کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس خطے کی سلامتی کے خلاف کوئی بھی خطرہ عالمی تجارت کے لئے دور رس نتائج کا سبب بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے فریم ورک کے اندر کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حالیہ امن مذاکرات کے حوالے سے پزشکیان نے ایک پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لئے ایران کی سنجیدگی اور خیر سگالی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بعض معاملات پر اتفاق کے باوجود امریکی حکام کے ” ضرورت سے زیادہ مطالبات اور سیاسی عزم کی کمی” نے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں رکاوٹ ڈالی۔
پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران صرف بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہ کر اور ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ ایک تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے اور امریکہ کو ان فریم ورکس کی تعمیل کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر