کابل میں کرفیو نافذ کرنے کا دعویٰ کر دیا

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان وزارت داخلہ نے طالبان کی جانب سے صدارتی محل پر قبضہ کرنے کی خبروں کے بعد کابل میں کرفیو نافذ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سبکدوش افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد افغان طالبان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا ہے تاہم محل کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہے جبکہ طالبان کے اس دعوے کی حکومتی اہلکاروں کی جانب سے بھی تصدیق نہیں کی گئی۔ افغان وزارت داخلہ کے قائم مقام سربراہ عبدالستار مرزاکوال نے ایک مختصر ویڈیو میں میڈیا کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے رات نو بجے سے کابل میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت کے بعد جو بھی شہر میں نظر آئے گا اس سے ’چور اور ڈاکو‘ سمجھ کر نمٹا جائے گا۔دوسری جانب امریکہ کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کابل کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں,عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کو طیاروں کی جانب بھاگتے بھی دیکھا گیا ہے اور اس وقت امیگریشن ڈیسک اور ایئرلائنز کے لیے عملہ کم پڑ رہا ہے۔ حکام نے علاقے میں موجود امریکی شہریوں کو ’مسلسل بدلتی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر‘ محفوظ ٹھکانوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔امریکی سفارت خانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ’کوئی بھی امریکی جسے کابل چھوڑنے میں مدد درکار ہو، خود کو آن لائن رجسٹر کروائے کیونکہ سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ کا کہنا ہے کہ ادارہ کابل سے لوگوں کی محفوظ منتقلی کے لیے ایئرپورٹ کھلا رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر