اشرف غنی استعفیٰ دیکراپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک جانے والے ہیں

اسلام آباد،قاہرہ(نیشنل ٹائمز)ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے چند ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے صدارت سے استعفیٰ دیا جا سکتا ہے۔ادھربھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی استعفیٰ دینے کے بعد اپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک جائیں گے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کا افغان عوام کے نام ریکارڈڈ پیغام سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان عدم استحکام کےشدید خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ مزید عدم استحکام کو روکوں گا، افغان سیکیورٹی و دفاعی افواج کو دوبارہ متحرک کرنا ترجیح ہے۔افغان صدر اشرف غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے تیز رفتار مشاورت جاری ہے، افغانستان میں قتل و غارت گری اور عوامی املاک کی تباہی کی اجازت نہیں دوں گا۔علاوہ ازیں اسلامی ملکوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے افغانستان کے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد بند کریں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے مکالمہ شروع کریں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق او آئی سی نے بیان میں افغانستان کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔او آئی سی نے افغانستان کے تمام فریقوں سے کہا کہ وہ تشدد بند کریں، پائیدار جنگ بندی کریں اور ملک میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا عمل فورا شروع کیا جائے۔او آئی سی نے اپنے بیان میں یہ بھی اپیل کی کہ افغانستان کو درپیش نازک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریق افغان عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر ملک میں پائدار امن اور مصالحت کی کوشش کریں۔ او آئی سی نے بیان میں مزید کہا کہ امن مشن، مصالحت اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار جاری رکھنے کی خواہش ہے۔او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم افغانستان میں جامع مصالحت اور امن عمل کی حمایت کی پابند تھی، ہے اور رہے گی۔ قومی ہم آہنگی اور مصالحت کے دائرے میں ترقی، استحکام، پائدار اور جامع مصالحت کی قیادت کے لیے تیار ہے۔ علاوہ ازیں ایس پی اے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے الجزائر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر یوسف العثیمین نے الجزائر میں آتشزدگی میں مرنے والوں کے پسماندگان، الجزائر کی حکومت و عوام سے تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر