حوصلے بلند،دادا،چچا اور والد کے قتل کا انصاف لینے کیلئے فیصلہ چیلنج کرونگی مجھے روتا دیکھنا ان سرداروں کی حسرت ہی رہے گی:ام رباب

دادو،کراچی (نیشنل ٹائمز) عدالت کے باہر فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مدعی ام رباب چانڈیو نے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں، دنیا حیران ہے سندھ میں سردار اور وڈیروں کو قتل کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے، میرے حوصلے بلند ہیں۔فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ یہ فیصلہ ریاست کی عدالت کی جانب سے آیا ہے ، تاہم عوام حقیقت سے آگاہ ہو چکے ہیں اور ہم عوام کی عدالت میں یہ کیس پہلے ہی جیت چکے ہیں، میں اس جدوجہد میں سرخرو ہو چکی ہوں، انصاف کے حصول کے لیے میرا عزم برقرار ہے ، کسی ایک ملزم کو سزا نہ ہونا عجیب ہے ، وہ ملزم جو 3 برس تک روپوش رہے ان کو بھی سزا نہیں ہوئی، یہ کیس میرے گھر تک محدود نہیں تھا، یہ کیس جاگیرداری نظام کے خلاف مظلوم عوام کی جدوجہد پر مشتمل تھا، آج ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا سرداروں کی خواہش ہے وہ مجھے ڈرا ہوا اور روتا ہوا دیکھیں، تاہم یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو گی، میرے حوصلے پہلے کی طرح آج بھی بلند ہیں اور ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ، انصاف میرا حق ہے اور میں اسے حاصل کر کے رہوں گی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر