نادرا 60روز کیلئے مشکوک شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔سینیٹ کمیٹی میں بل منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں حکومتی نادرا ترمیمی بل2026 منظور کر لیا گیا ،بل کے مطابق ترمیم کے تحت نادرا کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ کسی بھی شخص کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) مشکوک ہونے ، شکایت ملنے یا تحقیقات کی ضرورت پڑنے کی صورت میں عارضی طور پر 60دن کیلئے بلاک یا ضبط کر سکے ، اس دوران کارڈ نادرا کی تحویل میں رہے گا۔متن میں کہا گیا تصدیقی رپورٹ آنے یا تحقیقات مکمل ہونے تک یہ پابندی جاری رہے گی، بل کا مقصد قومی سکیورٹی، غیر قانونی شہریت، جیسے مشتبہ غیر ملکیوں کے سی این آئی اور جرائم سے نمٹنا ہے ۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ ایک حساس اور نیشنل سکیورٹی دستاویز ہے ، اِس کا غلط استعمال سکیورٹی اور معیشت دونوں کیلئے خطرہ ہے ، موجودہ قانون میں سنگین رکاوٹیں ہیں اس لئے نادرا کو فوری کارروائی کا اختیار نہیں ملتا۔ بل کے ذریعے نادرا کو مؤثر آپریشنل اختیارات مل جائیں گے ، کمیٹی سے منظوری کے بعد اب یہ بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جہاں بحث اور ووٹنگ کے بعد منظور ہونے کی صورت میں قانون بن جائے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر