امریکا جنگ سے نکلنے کا خواہاں، اسرائیل تسلسل چاہتا :سیٹھی

لاہور (نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امریکا کی واضح پالیسی اب جاری جنگ سے نکلنے کی ہے ، جبکہ اسرائیل اس کے تسلسل کا خواہاں ہے ۔ اپنے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کسی نہ کسی طریقے سے مذاکرات، وقتی حکمت عملی یا کامیابی کا تاثر دے کر باعزت راستہ نکالنا چاہتا ہے ، تاہم اسے عملی طور پر اس حکمت عملی پر عملدرآمد میں دشواری کا سامنا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف ایران کو دھمکیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ کوئی مستقل حکمت عملی موجود نہیں۔ ایران نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے کے دیگر ممالک کی آئل ریفائنریز کو ہدف بنا سکتا ہے ، جس پر خلیجی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے ۔نجم سیٹھی کے مطابق ایران طویل المدتی سکیورٹی حل چاہتا ہے جبکہ ٹرمپ فوری نتائج کے خواہاں ہیں، خاص طور پر مڈٹرم انتخابات کے تناظر میں۔ اگر خطے میں کشیدگی بڑھی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی منڈی میں شدید بحران، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹس میں مندی کا خدشہ ہے ۔سعودی عرب کا پاکستان سے کیا گیا دفاعی معاہدہ ایران نہیں بلکہ اسرائیل کیخلاف ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر