جنگ کے بجائے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کی ضرورت : مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جنگ کے بجائے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں بیٹ اور بال ہونے چاہئیں، ہتھیارنہیں ۔ وزیراعلیٰ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ کے موقع پر قذافی سٹیڈیم پہنچیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مریم نواز نے لیگ میں شریک ٹیموں کے مالکان سے ملاقات کی اور لیگ میں شریک مقامی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی ۔ انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت کو پاکستان کیلئے مثبت پیغام قرار دیا۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ کی وسیم اکرم سے بھی ملاقات ہوئی، وسیم اکرم پی ایس ایل کی ٹرافی لے کر گراؤنڈ میں آئے ،اس موقع پرکھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد قابلِ ستائش ہے ،شائقین اگرچہ سٹیڈیم سے دور ہیں مگر دل سے کرکٹ کے قریب ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو کرکٹ کی سپر پاور بنانا چاہتے ہیں اور کھیل کے ذریعے بدامنی کو شکست دے کر خوشیاں واپس لائی جائیں گی۔دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہناہے کہ سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 14 سٹروک مینجمنٹ سنٹرفعال ہیں ،ہرضلع میں سٹرو ک مینجمنٹ سنٹر بنایاجارہاہے ،ہر مریض کا بروقت علاج ان کا حق ہے اور حکومت پنجاب انہیں یہ حق ضرورپہنچائے گی۔وزیراعلیٰ کے قائم کردہ سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے تحت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مہنگا ترین انجکشن ’’ٹی این کے ‘‘مفت مہیا کررہا ہے۔ عیدالفطرکے موقع پر سروسز ہسپتال ایمرجنسی سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں بروقت پہنچنے والے 4مریضوں کی جان بچالی گئی اوروہ ہمیشہ کی معذوری سے بھی بچ گئے۔ مریضوں 75 سالہ محمد ،70سالہ طلعت محمود ،63 سالہ شریفاں بی بی اور50 سالہ امانت علی اور ان کے اہل خانہ نے مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ،بہت سی دعائیں دیں اورسٹروک مینجمنٹ سنٹر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر