ملک میں اپریل کیلئے بھی پٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر موجود : وزارت پٹرولیم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور مشرق وسطیٰ کی جاری صورتحال کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو بریفنگ میں وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ اس وقت ملک کے پاس پٹرول ،ڈیزل اوردیگر مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو اپریل کے مہینے اور اس کے بعد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔نائب وزیر اعظم نے موجودہ سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارتوں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور آنے والے ہفتوں میں مناسب سپلائی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام کی سہولت کیلئے وافر سپلائی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ، اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز، صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر