ایئر لائن کرایوں میں فیول سرچارج کی مد میں 100 ڈالر تک اضافہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر مزید مہنگا ہوگیا، متعدد ایئرلائنز نے کرایے 100 فیصد تک بڑھا دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول 176 روپے سے بڑھ کر 417 روپے فی لٹر تک جاپہنچا ہے ،فیول کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مسافروں پر منتقل کیا جارہا ہے اور ٹکٹس بھی اسی تناسب سے مہنگے کیے جا رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق فیول کی قیمت میں 34 فیصد سے زائد جبکہ بعض ایئرلائنز کے مطابق 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی قیمت 400 روپے فی لٹرسے تجاوز کر گئی ہے۔تمام ایئرلائنز نے کرایوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے فیول سرچارج بڑھا دیا ہے ، بنیادی کرایہ برقرار رکھا گیا مگر اضافی سرچارج سے مجموعی ٹکٹ مہنگے ہوگئے ۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر سٹیشنز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یک طرفہ کرایہ 40 ہزار روپے تک پہنچ گیا،پی آئی اے نے کرایوں میں 10 سے 100 ڈالر تک اضافہ کر دیا، پی آئی اے کی لوکل پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کیا گیا ہے ۔لاہور اور اسلام آباد کے چانس کی سیٹوں کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ٹکٹس پر بھی ا کانومی کلاس کی مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کی ٹکٹ کی قیمت 3 سے 7 لاکھ روپے تک ہوگئی ہے۔پی آئی اے نے لوکل پروازوں پر 10 ڈالر فیول سرچارج عائد کردیا جبکہ کینیڈا روٹس پر 100 ڈالر، برطانیہ جانے والی پروازوں پر 75 ڈالر اور سعودی عرب و گلف روٹس پر 50 ڈالر تک اضافی سرچارج نافذ کیا گیا ہے ،نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز لاگو کرد ئیے ہیں،ایئرلائنز حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود کی بندش اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے ۔دریں اثنا پاکستان آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کو واپسی کے لئے اپنا فیول ساتھ لانے کی ہدایت کر د ی گئی ہے ، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق غیر ملکی ایئرلائنز کو پاکستان میں بہت محدود مقدار میں ایندھن فراہم کیا جائے گا، پی اے اے حکام کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ان کی ضرورت کے مطابق پورا ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر