غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کیلئے سرحد کھول دی

لنڈی کوتل (نیشنل ٹائمز) پاکستان اور افغانستان کی سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل انعام اللہ وزیر نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلے روز طور خم بارڈر سے پچاس افراد نے سرحد عبور کی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر کے آخر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث طورخم سرحد ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔ تاہم کچھ عرصہ بعد پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سرحد کو جزوی طور پر کھول دیا گیا تھا۔بعد ازاں رواں سال 26 فروری کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی کے باعث بارڈر کراسنگ مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔ اب دوبارہ بارڈر بھی صرف پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے ۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں وہ افغان شہری جو مختلف جیلوں میں قید تھے ان کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے ۔ ان افغان شہریوں کو لنڈی کوتل میں قائم حمزہ بابا کیمپ سے ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بارڈر کراس کرایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق فی الحال گزرگاہ کھلی ہے اور کب تک کھلی ہے یہ تو اعلیٰ حکام ہی بتا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر