آسیہ اندرابی کوسزا انصاف کا قتل ، عالمی ضمیر کیلئے چیلنج :حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مقبوضہ کشمیر کی حریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں آٹھ برس سے قید کشمیری خواتین غاصب بھارت کیخلاف مزاحمت کی علامت ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا بھارتی عدالت نے انصاف کا قتل کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو 3مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی، جو نا صرف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی ضمیر کیلئے چیلنج بھی ہے ۔ آسیہ اندرابی کی قریبی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور صوفی فہمیدہ کو بھی 30، 30 سال قید کی سزا بھارتی ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے ۔نعیم الرحمن نے کہا کشمیری عوام اور قیادت کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور آزادی کی جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر زیادہ موثر اور متحرک سفارتکاری کرے ۔ حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات یا وعدوں پر انحصار کرنے کی بجائے خود مو ثر حکمت عملی اپناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر