جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کو 10 سال گزرگئے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کو 10 سال گزرگئے ، مرنے والوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد کی جانے والی تقریب میں جاپانی وزیر اعظم اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور رشتے داروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے مرنے والوں کی یادیں ناقابل فراموش ہیں ۔واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 کو ساحل سمندر پر 9 اشاریہ شدت کے زلزلے کے باعث برپا ہونے والی سونامی نے شمال مشرقی علاقوں میں شدید تباہی مچائی۔طاقتور سمندری لہریں گھروں، عمارتوں اور گاڑیوں اور لوگوں کو بہا کر لے گئیں۔ زلزلے اور سونامی نے 18 ہزار سے زائد افراد کی جان لی۔



  تازہ ترین   
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم
مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنیکی درخواست، حافظ نعیم کا انکار
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر