ٹی بی کا مکمل خاتمہ، صحتمند پنجاب کیلئے یہ جنگ جیتنا ناگزیر : مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹی بی کے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پختہ عزم کررکھا ہے ، صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے ، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ٹی بی (تپ دق) کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،مرض کے علاج اور اس کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور امراض قلب کے مریضوں کے لیے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچانے کا پروگرام جاری ہے، حکومت پنجاب ٹی بی کے خاتمے کیلئے مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے عوام کی شمولیت ضروری ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ٹی بی کے علاج کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ، پی سی آر ٹیسٹ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے گھر گھر مریضوں کی تلاش کی جاتی ہے ، پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں ٹی بی کی تشخیص اور ڈوٹس (DOTS) کے تحت مکمل مفت علاج کیا جارہا ہے ، ٹی بی سے بچاؤ اور پھیلاؤ روکنے کا سب سے موثر طریقہ اس کا درست طریقے سے بروقت علاج ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ٹی بی کے خاتمے کو اپنی صحت عامہ کی ترجیحات میں رکھا ہے ،صوبے میں عام دوائیوں سے ٹھیک نہ ہونے والے مریضوں کیلئے خصوصی ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی (DR-TB) سینٹرزکا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،مزید کہا کہ بروقت تشخیص، علاج کے تسلسل کو یقینی بنانے میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز، سول سوسائٹی تنظیمیں، محققین، نجی شعبے کے طبی ادارے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں بس اور کار کے تصادم میں پانچ مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہا رکیا ہے ، وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورزخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
جنگ بندی: پاکستان نے امریکا کا 15 نکاتی مسودہ ایران کو پہنچا دیا
امریکا اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہے، ترجمان ایرانی فوج کا ٹرمپ کے مذاکرات کا دعویٰ مسترد
ترک صدر کا صہیونی جارحیت کیخلاف مؤقف قابلِ تحسین ہے: مسعود پزشکیان
وزارت خارجہ کی مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر قیاس آرائی سے گریز کی ہدایت
اسرائیل کا بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ: ایران نے جواب میں تل ابیب کو نشانے پر رکھ لیا، متعدد زخمی
امریکا نے جنگ کے خاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا، امریکی اخبار
ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ، ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے: امریکی صدر کا دعویٰ
اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، پاکستان کا تشدد فوری روکنے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر