پٹرولیم ذخائر تسلی بخش، قلت کا کوئی خدشہ نہیں: کابینہ کمیٹی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پٹرولیم سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اورگیس کے ذخائرتسلی بخش سطح پرموجود ہیں ،کسی بھی قسم کی قلت کاکوئی خدشہ نہیں ۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پٹرولیم قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں توانائی کی مجموعی صورتحال، عالمی منڈی کے رجحانات اور ملکی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے اور تمام عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔وزیر خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مارچ اور اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات لے کر آنے والے جہازوں کی آمد کا شیڈول طے پا چکا ہے ۔ انہوں نے ملکی ریفائنریوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام جاری رکھیں تاکہ مقامی طلب کو پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے درمیان فرق کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے ۔محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپلائی چین اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر