ڈیل چوری کا پیسہ بچانے والے کرتے ہیں،علیمہ خانم

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہاہے کہ عمران خان مکمل قید تنہائی میں ہیں، عید والے دن ان کی اپنے بیٹوں سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے بیٹوں کو بتایا ہے کہ آنکھ میں تھوڑی بہتری ہوئی ہے ،بشریٰ بی بی کا کیس ابھی تک عدالت میں نہیں لگا ،31مارچ کو عدالت میں موجود ہوں گے ، دیکھیں گے کہ کیسسز لگاتے ہیں کہ نہیں ،اڈیا لہ جیل کے قریب فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقاتیں بھی مکمل طور پر بند کروا دی گئی ہیں،ہمیں عمران خان کے علاج کے حوالے سے کسی نے رپورٹس نہیں دکھائیں ،ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے کہ ان کی آنکھ کا مسئلہ کس وجہ سے ہوا ہے ،ہم انکی رپورٹس پر یقین نہیں کر سکتے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مجھ پر دباؤ ڈالنے کیلئے جیل میں رکھا گیا ہے ، یہ جو مرضی کرلیں میں انکے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا، علیمہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے چوری کے پیسے بچانے ہوتے ہیں وہ ڈیل کرتے ہیں، ہماری کسی کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام کی انکے لیڈر کے ساتھ ملاقات نہیں کرائیں گے تب تک امن کی فضا قائم نہیں ہوسکتی، عدالتیں ہمارے لئے عملا ًبند ہیں، ہم نے ہر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ،کھٹکھٹاتے رہیں گے ،ہمیں کوئی امید نہیں لیکن ہم عدلیہ کی بحالی کے علمبردار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تیسرے انجکشن کے حوالے سے پارٹی اور خاندان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ان کو خفیہ طریقے سے رات کی تاریکی میں کسی کو بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا ،ہمارا موقف واضح ہے جب تک فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی نہیں ملتی کوئی بھی طریقہ ہمیں قابل قبول نہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر