چین کے شہر ووشی اور کوالالمپور کے درمیان نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغاز

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر ووشی اور ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کو ملانے والے ایک نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا، یہ ان دونوں مقامات کے درمیان پہلی نان سٹاپ پرواز ہے۔
ایئر لائن کے حکام کے مطابق جونی یاؤ ایئر کے زیر انتظام یہ سروس ہفتے میں 3 بار دو طرفہ آمد و رفت کی سہولت فراہم کرتی ہے جس میں ایک طرف کا فضائی سفر تقریباً 5 گھنٹے 55 منٹ پر محیط ہے۔
روانگی کی پرواز ایچ او 1563 منگل، جمعرات اور ہفتہ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 55 منٹ پر ووشی سے روانہ ہوگی اور اگلے دن مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 50 منٹ پر کوالالمپور پہنچے گی۔
واپسی کی پرواز ایچ او 1564 بدھ، جمعہ اور اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 50 منٹ پر کوالالمپور سے روانہ ہوگی اور بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 15 منٹ پر ووشی پہنچے گی۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یہ نیا روٹ ووشی کے نیٹ ورک کو جنوب مشرقی ایشیا تک وسعت دیتا ہے جس سے نہ صرف خاندانی ملاقاتوں اور کاروباری دوروں میں آسانی ہوگی بلکہ سیاحت کے فروغ کے لئے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جمعہ کے روز کوالالمپور سے آنے والی پہلی پرواز میں مسافروں کی شرح 96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ووشی سونان انٹرنیشنل ایئر پورٹ گروپ کے مطابق یہ روٹ صنعت اور منڈیوں کے درمیان مال برداری کے رابطے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ افتتاحی پرواز کے ذریعے تقریباً 800 کلوگرام کارگو منتقل کیا گیا جس میں زیادہ تر سرحد پار ای کامرس کے پارسل شامل تھے جو مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی سامان کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر