ایران میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

تہران (نیشنل ٹائمز)ایران کے صوبے خراسان میں سکیورٹی اداروں نے اسرائیل سے مبینہ طور پر تعاون کرنے والے افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مزیدکارروائیاں جاری ہیں۔ صوبے کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ ان گرفتاریوں کا عمل خفیہ معلومات کی کڑی نگرانی اور تکنیکی اقدامات کے ذریعے ممکن بنایا گیا،گرفتار افراد مبینہ طور پر ایسے نیٹ ورکس سے منسلک تھے جو ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم عمل تھے اور دشمن قوتوں کے مفادات کیلئے کام کر رہے تھے ۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے ایجنٹس کو کاری ضرب لگائی جس کا تعلق اسرائیل سے بتایا جا رہا ہے ۔صوبہ خراسان کے دارالحکومت بوجنورد میں مشتبہ افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے مزید پیشرفت متوقع ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر