کنفرم ہو چکا سیز فائر کیلئے سفارتی پیشکش چل رہی : اسد عمر

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اتنا تو کنفرم ہو چکا کہ جنگ بندی کیلئے سفارتی پیشکش چل رہی ہے ، انٹرنیشنل میڈیا کل بھی رپورٹ کررہا تھا کہ پاکستان، ترکیے ،مصر بہت زیادہ متحرک ہیں،اس پر شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ پچھلے سال اور اس سال امریکا، اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ، دونوں حملے ایران پر مذاکرات کے دوران کئے گئے ، وہ پہلے اس طرح انگیج کرتے ہیں۔ مذاکرات چل رہے ہوتے ہیں اور اس دوران امریکا، اسرائیل حملہ کردیتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ پر صرف ایک قسم کا پریشر ہے ، باقی اس کو کسی چیز کی فکر نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ فکر ہے کہ آگے مڈٹرم الیکشن ہونے والے ہیں ، پٹرول مہنگا ہونے پر لوگ کہہ رہے ہیں ، مہنگائی ہورہی ہے ،جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ ہم ایران کے پاورپلانٹ پر حملہ کریں گے ،جواب میں ایران نے کہا کہ ہم بھی خطے کے اندرانرجی انفراسٹرکچر پر حملہ کریں گے ،اس کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جو اعلان کیا وہ بڑا کارگر رہا،فوری طور پر تیل کی قیمت گری،اب تک 13 فیصد قیمت گرچکی ۔ اسد عمر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نہیں چاہتے جنگ رکے ،آج بھی اسرائیل نے سارادن ایران کے اوپر اپنے میزائل حملے جاری رکھے ،ابھی تک زمینی حقائق کی تبدیلی نظر نہیں آئی،پچھلی دفعہ سے اس بار فرق یہ ہے کہ پچھلی دفعہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان تھا،اس بار بات واضح ہو گئی کہ کوئی نہ کوئی سفارتی پیشکش کی جارہی ہے ،ان میں خطے کے ممالک جس میں پاکستان شامل ہے ،ایران کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر