افغانستان کے ہمسایہ ممالک اپنی سرحدیں کھلی رکھیں، اقوام متحدہ نے اپیل کر دی

کابل(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ادارے کو خدشہ ہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے ایک درجن سے زائد صوبائی دارالحکومتوں پر چڑھائی کے نتیجے میں ملک میں شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان کے مطابق سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ مقامات تک نہیں پہنچ سکیں گے، جس سے جانی نقصان بڑھنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ انسانی ہمدردی کے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ ادھر ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان میں خوراک کی ممکنہ قلت کی جانب اشارہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر