مریم نواز کا چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بس سٹینڈ، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی اورحکم دیا کہ چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کی جائے ،انہوں نے ہراسانی کے واقعات کے سدباب کیلئے بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کی ہدایت بھی کی ،مریم نواز نے بازاروں میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات سے تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا اوربازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور رات میں نائٹ ویژن دوربین استعمال کرنے کی ہدایت کی جبکہ چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے کڑی نگرانی کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ نے اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں سکیورٹی اور گشت بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کووین اڈے اوربس سٹینڈ پر مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔بعدازاں سابق وزیراعظم اور سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس ہوا،جس میں لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے اور یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجز کا پرانا نام بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا،سرکاری کالجز کے نام کے آگے سے یونیورسٹی کا لاحقہ ہٹا کر پرانا نام ہی لکھا جائے گا،لاہور میں قدیمی اورتاریخی عمارتوں کے بحالی پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں جاری پراجیکٹ پر پیشرفت کا تصویری جائزہ بھی لیا گیاجبکہ ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں کانوونٹ گارڈن اورایوری تھنگ آرگینک کیفے بنانے پر اتفاق کیا گیا،بائیکس اور کاروں کے لئے دو منزلہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ تعمیر ہوگی۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ نیو میوزیم بلاک میں ورلڈ کلاس گیلر یز بنائی جائیں گی،قدیمی اسلحہ، سکے ،چینی اور سکھ گیلری بنیں گی۔ اجلاس میں شاہ عالم گیٹ تا رنگ محل چوک راستے کو پیدل گزرگاہ میں بدلنے اورلاہور کی آٹھ قدیمی اور تاریخی گزرگاہیں بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا،بتایا گیا کہ بھاٹی، موری،موچی،شاہ عالم، یکی، مستی،دلی گیٹ ایریاز کی اندرونی شاہی گزرگاہیں تاریخی آب وتاب کے ساتھ بحال کی جائیں گی ۔قدیمی شہر میں مریم زمانی مسجد اور دیگر تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا۔شاہی گزرگاہوں میں سیاحوں کے لئے الیکٹرک کارٹ بھی چلائی جائیں گی، اکبری گیٹ میں ٹورسٹ انفارمیشن آفس قائم ہوگا۔اجلاس میں موچی گیٹ، اکبری گیٹ، یکی گیٹ اور مستی گیٹ کی بحالی کے پراجیکٹ پیش کئے گئے ۔نیلا گنبد ڈیوڈھی میں سیاحوں کے لئے نیلا گنبد کیفے قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا،وزیراعلیٰ نے متاثرین کو مارکیٹ ریٹس پر ادائیگی کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے فائیوجی سپکٹرم کے لائسنس کے اجرا پر اظہار تشکرکیاہے ،انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور پوری ٹیم کو مبارکباددی۔مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں لیڈ لے رہاہے ،فائیو جی سپکٹرم کے اجرا سے نہ صرف طلبہ کو مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی بزنس فروغ پائے گا۔ پنجاب میں اے آئی روڈ میپ دنیا کا سب سے پہلا اے آئی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ہمارا قومی اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبورکر دے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید
اسرائیل کی دہشتگردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید نہ پڑھنے دی
امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر