وزیراعلیٰ پختونخوا کا وزیراعظم کو خط، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عید پر اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عید کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خط میں کہا کہ قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کا حق قانونی اور انسانی ہمدردی کے تحت یقینی بنایا جانا چاہیے اور یہ معاملہ پہلے بھی اٹھایا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے باوجود بنیادی حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ تشویشناک ہے، اور قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات اور طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں مزید کہا کہ قانون کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے حقوق فراہم کیے جائیں اور فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ان کے قانونی حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر