وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے پاک افغان عارضی جنگ بندی کے حوالے سے ترکیے کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے امور اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان عید کی مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کشیدگی کا حل مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پاک افغان عارضی جنگ بندی سے متعلق ترکیے کے کردار کا اعتراف کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر