اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامورکی ملاقات ،سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر سے قائم مقام امریکی ناظم الامور زیکرے ہرکینرائیڈر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں اور خطے میں جاری پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے جاری علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور اس کے وسیع تر مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے سفارتی روابط، مکالمے اور مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
ایران کے سپریم لیڈر نے 2 ممالک کیجانب سے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں
پاکستان باضابطہ رابطہ کرے تو سستا تیل فراہم کر سکتے ہیں: روسی سفیر
ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے اسرائیلی دعوے ہوا میں اڑا دیے، ٹیلیگرام اور ایکس پر پیغام
کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وفاقی وزیر اطلاعات
ٹرمپ بھی بوکھلاہٹ کا شکار، ایک ہی تقریر میں بیان بدلنے لگے
حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ایرانی بحریہ کی قربانیاں قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی: علی لاریجانی کا نوٹ
جنگ کا 17 واں روز: تہران اور دوحہ میں دھماکے، بیروت پر بمباری، بغداد میں امریکی سفارتخانہ پھر نشانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر