حکمرانوں کی عیاشیاں جاری، عوام پر پٹرول بم گرایا گیا:حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے اور دوسری طرف حکمران عوام کے ٹیکسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین سینٹ کیلئے 9 کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی خریدی گئی جبکہ ن لیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 11 ارب روپے مالیت کا طیارہ خریدا گیا،یہ تمام شاہ خرچیاں ایسے وقت کی جا رہی ہیں جب مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ حکمران عوام سے قربانیوں کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن خود عوام کے ٹیکسوں پر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اگر واقعی ملک اور عوام کی مشکلات کو سمجھتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنی شاہ خرچیاں ختم کرنی چاہئیں اور قومی وسائل کو عوامی فلاح پر خرچ کرنا چاہیے ،موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن اس کے برعکس حکمران طبقہ اپنی آسائشوں میں اضافہ کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر