نو شہر و فیروز:شالیمار ایکسپریس کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق،13افراد زخمی

نوشہرو فیروز،سکھر (نیشنل ٹائمز) کراچی سے لاہور آنے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں ریلوے سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی ،ایک شخص جاں بحق، 13افراد زخمی ہو گئے جبکہ انجن سمیت 2بوگیاں تباہ ہوگئیں،مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہونیوالی 27 اپ شالیمار ایکسپریس نوشہرو فیروز میں لاکھا روڈ سٹیشن پر ایک کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 13افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور 2بوگیاں تباہ ، متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، تیز رفتارشالیمار ایکسپریس کا انجن مال گاڑی کے ڈبوں میں دھنس گیا۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا ،تصادم کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوع پہنچ گئی ۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا۔بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،ریلوے ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں شالیمار ایکسپریس کو حادثے کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کا حادثہ ممکنہ طور پر تخریب کاری بھی ہوسکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر