جڑواں شہروں میں طوفانی بارش،متعدد فیڈر ٹرپ

راولپنڈی، اسلام آباد ،مری، لاہور (نیشنل ٹائمز) جڑواں شہروں میں گرج چمک کیسا تھ طوفانی بارش کے باعث سردی پھر لوٹ آئی، بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم از کم 12اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ آج بھی راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بار ش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے پیش نظر سینی ٹیشن ٹیمیں متحرک ہو گئیں ، اسلام آباد میں طوفانی بارش سے متعدد11 کے وی فیڈرزٹرپ کر گئے جبکہ متعدد مقامات پر بجلی کے تاروں پر بورڈ اور درخت بھی گرے جس سے برقی روگھنٹوں معطل رہی ۔ ادھر مری میں بھی تیز بارش کے با عث سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے جس سے یہاں آنیوالے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔دریں اثنا صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، اس دوران کئی علاقوں میں بجلی گھنٹوں بند رہی ۔ لاہور میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، اس دوران نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو ا اور کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہی ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر