مٹی کا تیل 40،لائٹ ڈیزل67روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے لیوی کی مد میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 51پیسے فی لٹر کا اضافہ کردیا جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول پر فی لٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لٹر لیوی کو برقرار رکھا گیا ہے ۔اسی طرح لائٹ ڈیزل بھی 67 روپے 51 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے ، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ، قبل ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 235 روپے 1 پیسے تھی۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کے لیے ادا کی جائے گی، پٹرول پر فی لٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی، 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے ۔وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر