اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے کردار ادا کرے :حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بلاجواز نفرت اور تعصب کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ، حالانکہ اسلام اخوت و محبت، رواداری اور امن و سلامتی کا دین ہے ۔ اسلام نہ صرف اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے بلکہ تمام ادیان کے احترام کا حکم بھی دیتا ہے ۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کر رہی ہیں اور بغیر کسی خوف و خطر کے آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔ دنیا میں شرپسند عناصر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ قرآن پاک اور پیغمبر اسلامؐ کی اہانت کے واقعات دنیا بھر کے تقریباً پونے دو ارب مسلمانوں کو ذہنی اذیت پہنچاتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے ظلم و تشدد کے واقعات کے سدباب کے لیے عالمی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر