فائیو جی لائسنس کیلئے کمپنیوں نے بینک گارنٹیاں جمع کرا دیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ٹیلی کام کمپنیوں نے پاکستان میں فائیو جی سروس شروع کرنے کے لیے لائسنس اور این او سی کے حصول کی لازمی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلے میں جاز ٹیلی کام کمپنی نے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) میں جمع کرا دی ہے جبکہ یو فون اور زونگ کی جانب سے بھی رواں ہفتے تک بینک گارنٹی جمع کرائے جانے کا امکان ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق بینک گارنٹی اور دیگر قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد کمپنیوں کو رواں ہفتے 19 مارچ تک فائیو جی سپیکٹرم لائسنس اور سروس شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کیے جا سکتے ہیں۔ اگر کسی کمپنی کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل نہ ہو سکی تو عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد لائسنس اور این او سی جاری کیے جائیں گے ۔پی ٹی اے حکام کے مطابق فائیو جی سپیکٹرم لائسنس اور این او سی کے اجرا کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس کے بعد متعلقہ کمپنیاں ملک بھر میں فائیو جی سروسز شروع کرنے کی اہل ہو جائیں گی جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر