سکیورٹی فورسز نے افغان دہشتگرد تنظیم کے 2ڈرونز مار گرائے:اسلام آباد ائیر پورٹ سے پروازیں معمول کے مطابق جاری:سرکاری بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغان دہشتگر د تنظیم کے 2 ڈرونز مارگرائے ، کسی فوجی یا دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا،وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق دہشت گرد تنظیم FAK کے دو ابتدائی نوعیت کے ڈرونز، جنہیں افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل تھی، کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے کامیابی سے مار گرایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ان ڈرونز کے گرنے سے پیدا ہونے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان کے سوا کسی فوجی یا دیگر انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔طالبان حکومت کے دعوؤں کے حق میں ہمیشہ کی طرح کوئی قابلِ تصدیق ثبوت موجود نہیں تاہم یہ دعوے اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے ایک مرکزی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے ۔وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروپس FAK اور FAH بھی شامل ہیں۔ طالبان حکومت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس جن میں یہ نام نہاد وزارتِ دفاع کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے باقاعدگی سے جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق حال ہی میں انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے طیارے مار گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے جیسے بے بنیاد دعوے کئے تھے جنہیں بعد میں شرمندگی کے ساتھ حذف کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری ہے ، پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں، اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق برقرار ہیں۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈرون پروازوں کو ناکام بنا دیا ، ملبہ گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ کوہاٹ سمیت پورے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر