میڈیا آزاد ،تبصروں کیلئے قانون میں حدودواضح :نجم سیٹھی

لاہور (نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کچھ باتیں تکلیف دہ ضرور ہیں لیکن حالات کے تناظر میں کچھ باتیں سمجھ میں بھی آتی ہیں۔دنیا نیوزکے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ آزادیٔ صحافت کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی ایسا تبصرہ کرے جو پاکستان کی خارجہ پالیسی یا تعلقات کو نقصان پہنچائے ، قانون میں یہ حدود واضح ہیں، اور اس حوالے سے وزیر قانون کی تشویش بجا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج یہ ہے کہ ریڈ لائن کہاں ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا میں کھلی بحث معمول ہے اور ممالک جیسے امریکا اور برطانیہ میں میڈیا حکومت کی پالیسیوں پراورخاص طور پر نیشنل مفاد کے معاملات میں سخت تنقید بھی کرتا ہے ۔نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ اگر میڈیا کی ہر بات پر پابندی لگائی جائے تو حکومت کو فیڈبیک نہیں ملے گا، جو فیصلہ سازی کیلئے ضروری ہے ۔ کسی ملک کو تبصروں سے خدشات ہیں تو حکومت کا کام انہیں سمجھانا ہے ، میڈیا کو دبانا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا میں کوئی غلط بیانی ہوتی ہے ، تو وزارتِ اطلاعات کی ذمہ داری ہے کہ فوری وضاحت دے کر بات صاف کرے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم سب محب وطن ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام پیدا نہ ہو۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر