مشرق وسطیٰ کیلئے فلائٹ آپریشن بدستور معطل، 90پروازیں منسوخ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکا اور اسرائیل کی ایران پر جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی ٰ کیلئے 14ویں روز بھی فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہااور مختلف ایئر لائنز کی 90پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں ،کراچی سے دوحہ، بحرین اور کویت کی 14 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے 25، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کیلئے چاروں پروازیں آپریشنل رہیں۔ انتظامی وجوہات کے سبب اسلام آباد سے کراچی جدہ کی 4 پروازیں ایڈوانس کر دی گئیں، 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کی منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کر گئیں۔دریں اثنا کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300 اور پی اے 208 ایک سے 3 گھنٹے قبل ازوقت روانہ ہوں گی جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی 2 پروازیں پی اے 273 اور ایس وی 3726 بھی 1 گھنٹہ ایڈوانس کر دی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر