موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) موبائل پیکجز مہنگے کرنے پر عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ماہانہ بنیاد پر قیمتیں بڑھانے سے روک دیا۔نئے پیکج یا قیمتوں میں اضافے سے پہلے پی ٹی اے کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی۔

پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو پیکجز کی قیمت 30 دن بعد بڑھانے کی اجازت بھی ختم کر دی ۔ اب کسی نئے پیکج کے اجرا یا موجودہ پیکجز مہنگے کرنے سے پہلے پی ٹی اے کی پیشگی اجازت لازمی ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضابطوں کے تحت موبائل پیکجز کی قیمتیں ہر مہینے نہیں بڑھائی جا سکیں گی بلکہ قیمتوں میں اضافہ صرف سہ ماہی بنیادوں پر ممکن ہو گا۔ پی ٹی اے نے مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز کی سخت نگرانی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دیے گئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کمپنیوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جا سکے گی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر