پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) پٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان،کہا حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ ڈیلرز کے مارجن کو نظر انداز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری نہ ملنے پر 27مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ۔
جمعہ کے روز پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں عبدالسمیع خان، امیر خان محسود اور طارق حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا ہے جبکہ ڈیلرز کے مارجن کو نظر انداز کیا گیا۔

صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ، امیر خان محسود کا کہنا تھا کہ اگر ڈیلرز کے مارجن میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو 26 مارچ کی رات سے ہی سپلائی روک دی جائے گی، کیونکہ ہم نقصان میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔

رہنما عبدالسمیع خان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت سے صرف شرافت سے بات نہیں ہوگی بلکہ ڈیلرز مزاحمت کریں گے، پٹرولیم لیوی اور قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام اور ڈیلرز دونوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر کیپنگ لگا دی ہے جس کی وجہ سے ڈیلرز کو پیٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا اور پمپس ڈرائی ہو کر بند ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے 55 روپے کے اضافے کے بعد حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں مزید ایک ہفتہ برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ک عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، اپنے وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جس کے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورتحال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے اس ملک کی اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت کی وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر