یورپی یونین کا امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کا سخت جواب دینے کا اعلان

برسلز (شِنہوا) یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین-امریکہ تجارتی معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کا ‘‘سخت اور متناسب‘‘ جواب دے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے یورپی یونین سمیت 16 معاشی اداروں کے متعلق سیکشن301 تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
یورپی کمیشن کے نائب چیف ترجمان اولوف گل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کمیشن امریکی تحقیقات کی تفصیلات کا بغور جائزہ لے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یورپی یونین کے مفادات کا مکمل تحفظ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن واشنگٹن سے مزید وضاحت طلب کرے گا کہ سیکشن 301 تحقیقات کس طرح یورپی یونین-امریکہ مشترکہ اعلامیے کے تحت طے کئے گئے فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گی۔
ترجمان نے کہا کہ کمیشن مشترکہ اعلامیے کے تحت کئے گئے وعدوں کی کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور متناسب جواب دے گا۔



  تازہ ترین   
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر