پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے امتیاز محمود کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 55 روپے اضافے کی شدید مخالفت کی جاتی ہے کیونکہ اس وقت بھی پٹرولیم مصنوعات پر 82 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے ،مزید قیمت بڑھانے سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا اور یہ اقدام عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ثابت ہوگا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے مو ثر اقدامات کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر