بچوں کی سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنا خطرناک ہو سکتا ، کیسپرسکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیسپرسکی کے مطابق بچوں کی سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنا خطرناک ہو سکتاہے ۔ تقریباً 48 فیصد والدین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے اپنے بچوں کی تصاویر، ویڈیوز یا ان سے متعلق اپڈیٹس شیئر کرتے ہیں، 28 فیصد والدین کے اکاؤنٹس مکمل طور پر پبلک ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مواد انٹرنیٹ پر کسی کے لیے بھی قابلِ رسائی ہو جاتا ہے ۔ 21 فیصد والدین نے اعتراف کیا کہ وہ اس لیے پوسٹ کرتے ہیں کیونکہ دوسرے لوگ بھی ایسا کرتے ہیں، جبکہ 20 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں تصاویر یا ویڈیوز میں اپنی شکل پسند آتی ہے ۔ کیسپرسکی میں مشرقِ وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ کے لیے کنزیومر چینل کے سربراہ سیف اللہ جیدیڈی کے مطابق آج جو ایک فخر کا لمحہ محسوس ہوتا ہے اس کے خطرات طویل المدتی ہو سکتے ہیں، جب والدین بچوں کے بارے میں حد سے زیادہ معلومات آن لائن شیئر کرتے ہیں تو وہ غیر ارادی طور پر حساس معلومات جیسے مکمل نام، تاریخِ پیدائش، سکول کا مقام یا روزمرہ معمولات بھی ظاہر کر دیتے ہیں ۔ ایسی معلومات شناخت کی چوری، سوشل انجینئرنگ، دھو کا دہی حتیٰ کہ جسمانی سلامتی کے خطرات کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ کیسپرسکی مشورہ دیتا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی رسائی محدود رکھیں ، دوستوں کی فہرست میں صرف انہی افراد کو شامل کریں جنہیں آپ ذاتی طور پر جانتے ہوں ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر