وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں، مگر آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانچ ریفائنری پلانٹس ہیں اور وہ پرانے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے کروڈ آئل پاکستان کو دیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کو ریٹس پر رعایت دی گئی، ہمارے تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔وزیر پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6 مارچ کو 149 ڈالر پر پہنچا، جو کارگو 7 لاکھ ڈالر ملتا تھا وہ کارگو اب 70 لاکھ ڈالر کا ملتا ہے، ایل پی جی ایران سے آتی ہے اور پہلے سے زیادہ آ رہی ہے۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافہ برداشت نہیں کر سکتا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر