دوحہ (نیشنل ٹائمز)قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورمحمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے مشرق وسطیٰ میں جنگ میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے ایران اور امریکا سے کہا ہے کہ وہ ثالثی کے ذریعے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔
الجزیرہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا ایران کے اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے کسی کیلئے فائدہ مند نہیں ، ان کا ملک انفراسٹرکچر سمیت وسیع پیمانے پر حملوں پر انتہائی فکر مند ہے ،یہ بدقسمتی ہے کہ ہم ایسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر واپس آنے کے علاوہ ایک پائیدار اور دیرپا حل کا کوئی راستہ نہیں ، ہم اپنی خود مختاری کو براہ راست متاثر کرنے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ایران اور امریکا تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں:قطر



