امریکا کی ایران جنگ میں اپنے 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکانے ایران جنگ میں اب تک 8 امریکی فوجی ہلاک اور 140 زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔۔۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایران جنگ میں اب تک 8 امریکی فوجی ہلاک اور 140 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور کہاکہ زخمی ہونے والے 140 فوجیوں میں زیادہ تر معمولی زخمی ہیں اور ان میں سے 108 ڈیوٹیوں پر واپس آ چکے ہیں۔ 8 فوجی شدید زخمی ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح کی طبی امداد مل رہی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجی کب اور کہاں زخمی ہوئے تاہم پینٹاگون کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں یکم مارچ کو کویت اور سعودی عرب میں 7 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ ایک امریکی فوجی کی موت 6 مارچ کو کویت میں وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر