پٹرول بحران، ڈپوئوں کے باہر ٹینکروں کی لمبی قطاریں

شیخوپورہ (نیشنل ٹائمز) ٹینکر ڈرائیوروں نے کہا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث انہیں ڈپوؤں پر طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے ،گزشتہ روز پاکستان بھر میں ایندھن فراہم کرنے والے درجنوں ٹینکر لاہور کے قریب ڈپوؤں کے پاس سڑک کنارے پارک نظر آئے ،ایک ٹینکر ڈرائیور عبدالشکور نے کہا گزشتہ چار روز سے ڈپو میں پٹرول موجود نہیں ،انہوں نے اے ایف پی کو بتایا ایران نے اپنی سرحد بند کر دی ہے ، ڈپو بالکل خالی پڑا ہے ، ایک ٹینکر ڈرائیور کے معاون مظہر محمود نے کہا ڈرائیور ڈپو گئے تھے ، عملے نے بتایا کہ وہاں ایندھن دستیاب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے ایندھن اگلے پانچ سے چھ دن میں دستیاب ہوگا،مزید کہا صورتحال اچھی نہیں ،پٹرول نہیں ہے ، اسی وجہ سے گاڑیاں یہاں کھڑی ہیں۔ یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک سے آنے والے تیل اور گیس پر انحصار کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے دوران ایندھن کی ترسیل جاری رکھنے کے لیے اس ہفتے ایندھن لے جانے والے جہازوں کو بحریہ کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر