صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگ جیتنے کا اعلان، اہداف کے حصول تک واپس جانے سے انکار

کینٹکی(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی طاقت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے، تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای اے کے سٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے امریکی سٹریٹجک تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر