امریکا نے افغانستان کو ’غلط حراست‘ کا معاون ملک قرار دیدیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کو باقاعدہ طور پر ’غلط حراست‘ کا معاون ملک قرار دے دیا ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے الزام لگایا ہے کہ کابل میں طالبان کی حکومت یرغمال بنانے کے ذریعے سفارت کاری کی سیاست پر عمل پیرا ہے ۔واشنگٹن حکومت کی طرف سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پہلے ایران اور اب افغانستان کو ایسے ممالک قرار دیا جا چکا ہے ، جو اس لیے امریکی شہریوں کو حراست میں لے لیتے ہیں کہ بعد میں امریکی پالیسیوں کے لحاظ سے اپنے لیے چھوٹ حاصل کرنے کی کوششیں کر سکیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان طالبان ابھی تک امریکی پالیسیوں میں اپنے لیے رعایتیں حاصل کرنے یا تاوان کے لیے لوگوں کو اغوا کرنے جیسے دہشت گردانہ ہتھکنڈوں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے طالبان انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ فوری طور پر ان امریکی شہریوں کو رہا کریں، جن کے بارے میں یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ طالبان کی حراست میں ہیں۔ روبیو کے مطابق طالبان دہشت گردانہ حربے استعمال کر کے افراد کو اغوا کرتے ہیں تاکہ تاوان یا پالیسی میں رعایت حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈینس کوائل، محمود حبیبی اور دیگر امریکی شہری جو غیر قانونی طور پر افغانستان میں قید ہیں، فوراً رہا کیے جائیں اور اغوا پر مبنی سفارتکاری کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے ۔



  تازہ ترین   
نئے ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ایرانی صدر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
ایرانی حملوں کی 37 ویں لہر، طاقتور میزائلوں سے امریکی و اسرائیلی اہداف پر حملے
آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ: عطا تارڑ
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں: سینٹ کام کا دعویٰ
پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، گاڑیاں بند اور تنخواہوں میں کٹوتی
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر