یوکرین نے مشرقِ وسطیٰ کے تین ممالک میں ڈرون دفاعی ماہرین بھیج دئیے

کیف (نیشنل ٹائمز)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین نے ایران کے ڈرون حملوں سے نمٹنے میں مدد کیلئے قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں فضائی دفاع کے ماہرین کی تین ٹیمیں بھیج دی ہیں۔صدر زیلنسکی کے مطابق یہ پیشہ ور ٹیمیں جدید آلات سے لیس ہیں اور رواں ہفتے تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک ایران کے حملہ آور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے بڑی تعداد میں مہنگے فضائی دفاعی میزائل استعمال کر چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے یوکرین کی مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔یوکرین گزشتہ کئی برسوں سے روس کے حملوں کے دوران ایرانی ساختہ شاہد طرز کے ڈرونز کو مار گرانے کا تجربہ رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے چھوٹے ڈرونز، مختلف ہتھیاروں اور جیمنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا رہا ہے ۔زیلنسکی کے مشیر کے مطابق یوکرینی ماہرین کو اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر بھی تعینات کیا جا چکا ہے ۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر