اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارتِ صحت میں پاکستان نرسنگ کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران اسلم غوری کو صدر اور ڈاکٹر سید علی فرحان راضی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ شعبہ صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مریضوں کی معیاری نگہداشت کا انحصار نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ہے ۔ پاکستان میں تقریباً 9 لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ عالمی سطح پر 25 لاکھ نرسز کی ضرورت موجود ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مضبوط ادارہ بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔
پاکستان میں نرسز کی کمی 9 لاکھ، عالمی سطح پر طلب 25 لاکھ



